تقریباً20 شامی باغی شام۔ترکی سرحد پر کار بم دھماکے میں ہلاک

عمان:شام اور ترکی کی سرحد کے باب اللامہ کراسنگ کے قریب ایک کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں بیشتر شامی باغی جنگجو تھے۔
موقع پر موجود دو افراد نے بتایا کہ دھماکہ کل ایک سرحدی چوکی جبات الشامیہ کے پاس ہوا جس کا انتظام فری سیرین آرمی کے گروپ کے جنگجو کرتے ہیں۔جبات الشامیہ سرحدی کراسنگ سے دو کلومیٹر دور ایک کار ڈپو کے پاس ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد امدادی اور بچاؤ کارکن جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
زخمیوں کی تعداد 25 بتائی گئی ہے جن میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے۔ جس ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bomb kills at least 20 near rebel controlled syria turkey border crossing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply