ترکی میں کار بم دھماکہ،7پولس اہلکار ہلاک 27دیگر زخمی

استنبول: کرد شہر دیار باقر میں ہوئے ایک کار بم دھماکہ میں کم ا زکم7پولس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ27دیگر زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں غیر فوجی بھی شامل ہیں۔مقامی گورنر اور پولس فورس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں 13پولس افسر بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گردوں نے جنوب مشرقی شہر میںعارضی طور پر تعینات کیے گئے پولس عملہ کو لے جارہی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنا کر کار دھماکہ کر دیا۔دیار باقر جنوب مشرقی ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور جولائی میں انتہا ہسند گروپ اور حکومت کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے کرد پیپلز ڈیفنس فورس کے حملوںکی زد میں آیا ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bomb kills 7 policemen in southeast turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply