شام میں کار بم دھماکہ19ہلاک،درجنوں زخمی

بیروت: شمالی شام میں ترک کے زیر کنٹرول شہر الباب میں ایک کار بم دھماکہ میں کم از کم19افراد ہلاک اور 33دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 13غیر فوجی ہیں۔

برطانیہ میں واقع شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی کے مطابق ایک بس اور ٹیکسی اسٹینڈ کو نشانہ بنا کر کیے گئے ا س بم دھماکہ میں جو 33افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ترکی اور شام میں اس کے درپردہ جنگی حلیف2016-17،2018اور2019میں یکے بعد دیگرے حملوں کے نتیجہ میں سرحد پر شامی حصہ کے کئی علاقوں کوکنٹرول کیے ہوئے ہیں۔

اس بم دھماکہ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن رصد گاہ کا کہنا ہے کہ جب سے ترک فوجوں نے فروری 2017میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) سے اس شہر کو چھینا ہے تبھی سے وہاں پر تشدد وارداتیں اور بم دھماکے ہو رہے ہیں۔اور داعش حملے کر رہی ہے۔

یہ علاقہ جہاں بم دھماکہ ہوا شامی شہر حلب سے 30کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔اور امریکی حمایت یافتہ فوجوں کے ذریعہ بگائے جانے سے پہلے داعش کے زیر کنٹرول تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bomb in northern syria leaves 19 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.