بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقہ میں کار بم دھماکہ، 64ہلاک

بغداد : عراقی پولس اور اسپتال ذرائع کے مطابق بغداد کے شیعہ مسلم اکثریتی علاقہ میں ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 64افراد ہلاک اور 60سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
صدر سٹی میں واقع ایک نہایت بھیڑ بھاڑ والے بازارمیں واقع ایک بیوٹی سیلون کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک ایس یو وی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑا دیا گیا جب بھاری تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ہلا شدگان میں اکثریت خواتین کی ہے۔
دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ داعش کی حمایت کرنے والے خبر ایجنسی عماق نے کہا کہ ایک خود کش بمبار نے شیعہ ملیشیا کو نشانہ بنا کر یہ دھماکہ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: car bomb in baghdads sadr city kills 22 in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply