افغانستان کے فراہ صوبہ میں کار بم دھماکے میں چار طالبان ہلاک

کابل: قبل از وقت ہوئے ایک کار بم دھماکہ میں کم ا زکم 4طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق پیر کے روز یہ کار بم دھماکہ افغانستان کے مغرب میں واقع فراہ صوبہ ا نار دارا ضلع کے داند جل گاؤںمیں ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چار طالبان انتہاپسند ایک کار میں بم لے کر جارہے تھے کہ اپنے نشانہ پر پہنچنے سے پہلے ہی یہ بم پھٹ گیا ۔ابھی تک طالبان باغیوں کی جانب سے اس دھماکہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دریں اثنا وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اس دھماکہ سے مقامی رہائشیوں یا سلامتی عملہ کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car bomb explosion leaves 4 taliban militants dead in farah province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply