دیواس: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ سے دنیا بھر میں مچنے والی تباہی کی وجہ سے کوئی دو ایٹمی ملکو ں کے درمیان جنگ کا تصور تک نہیں کر سکتا۔

دیواس میں،جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی غلط پالیسیاں ہی پاکستان و ہندوستان کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی ذمہ دار ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ امن میں زبردست یقین رکھتے ہیں اور فوجی ٹکراؤ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا۔

عمران نے یہ بھی کہا کہ وہ جیسے ہی وزیر اعظم بنے انہون نے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کا تصفیہ کرن چہا لیکن مودی کی جانب سے بڑا عجیب و غریب رد عمل دیکھنے کو ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی پالیسیاں ہندوستان کے لیے تباہ کن ہیں اور کشمیر کے لوگوں کے لیے تو زبردست تباہ کن ہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کہا کہ ابتدا میں وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مخالف تھے اور اس کے لیے انہیں امریکہ مخالف اور طالبان نواز سمجھا جانے لگا۔

عمران نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کے امریکہ سے عمدہ تعلقات ہوئے ہیں کیونکہ دونوں کے ہی مشترکہ مقاصد ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور امریکہ سبھی امن کے خواہاں ہیں۔ اور یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ طالبان کے امریکہ سے اور پھر حکومت افغانستان سے مذاکرات کیسے کرائے جائیں۔

عمران خان نے کہاکہ صدر ٹرمپ سے جن موضوعات پر ان کا تبادلہ خیال ہوا ان میں تجارت بھی زیر بحث رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *