حیدرآبادی انجینیر کے قتل کے خلاف احتجاج ، امریکی ریاست نیوجرسی میں کینڈل مارچ

حیدرآباد: امریکہ کے کنساس میں نسلی حملہ میں حیدرآبادی انجینئر سرینواس کوچی بوٹلا کو گولی مارکر ہلاک کردینے کے واقعہ کے خلاف نیو جرسی میں ساوتھ ایشیا کمیونٹی کی طرف سے کینڈل مارچ نکالا۔
اس ریلی میں غیر مقیم ہندوستانیوں سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے این آر آئیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نفرت پر مبنی جرائم کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ سرینواس کے ارکان خاندان سے تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نامی تنظیم کے ارکان نے تعزیت کا اظہار کیا۔ اوورسیز بی جے پی کے ارکان نے بھی اس ریلی میں شرکت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Candle march in new jesey after indian engineers senseless murder in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply