میکسیکو میں اٹارنی جنرل کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ، 4افراد ہلاک

کین کن (میکسیکو): سیاحوں میں مقبول میکسیکو کےشہر کین کن میں اٹارنی جنرل کے دفتر پر نامعلوم بندوق برداروںنے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس میں کم از کم4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک پولس اہلکار اور تین خود بندوق بردار شامل ہیں۔
کیونٹانا رو صوبے کے پولیس سربراہ رڈولف اینجل کامپوس نے یہ اطلاع دی۔ صوبے کے گورنر کارلوس جوقین نے چار افرادکی ہلاکت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک پولیس اہلکار اور تین مشتبہ بندوق بردارشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں صورت حال کنٹرول میں ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی فورس بھیجی جا رہی ہے۔
عام شہری اور ان سے ملنے والے لوگ بے فکر رہ سکتے ہیں۔ اس سے قبل پیر کو پلایا ڈیل کارمین ریزارٹ میں واقع ایک نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے اندھادھند گولیاں چلائیں جس سے پانچ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cancun gun attack kills four in heart of mexicos in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply