کناڈیائی فوجی نے ساڑھے تین ہزار میٹر کی دوری سے داعش کے انتہا پسند کو گولی مارکر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

اوٹاوہ: کناڈا کی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ اس کی فوج کے ایک ماہر اور اچوک نشانہ باز نے دہشت گردی میں ملوث تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے ایک انتہا پسند کو 3 ہزار 540 میٹر کی دوری سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔ یہ کارنامہ انجام دے کر اس کناڈیائی فوجی نے ایک نیا ورڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اس سے قبل سب سے زیادہ فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ برطانوی سنائپر کریگ ہیریسن کے پاس تھا۔
جس نے 2009 میں افغانستان میں طالبان کے ایک جنگجو کو 2 ہزار 475 میٹر کے فاصلے سے ہلاک کیا تھا۔ جبکہ ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے برطانوی ا سنائپر نے 338 لوپا میگنم رائفل استعمال کی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق کناڈیائی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی جوائنٹ ٹاسک فورس 2 کے ایک ا سنائپر نے گزشتہ ماہ نہایت کامیابی سے داعش کے ایک جنگجو کو 3 ہزار 540 میٹر کی دوری سے مار گرایا۔
سنائپر نے اپنے ہدف کیلئے کینیڈین میک ملن ٹی اے سی 50 نامی رائفل کا استعمال کیا تھا۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اتحادیوں اور اپنی فورسز کے تحفظ کیلئے اس واقعے کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canadian sniper in iraq makes longest confirmed kill shot in military history in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply