کناڈا کے وزیر اعظم 100سال پرانے واقعہ کے لیے18مئی کو سکھوں سے معافی مانگیں گے

اوٹاوہ: کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیونے کہا ہے کہ 1914میں سکھوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کے اس وقت کی حکومت کے فیصلہ کے لیے سکھوں سے معافی مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت کی غلطیوں سے سکھ قوم کو جو پریشانیاں بھگتنا پڑیں انہیں ہمیں بھولنا نہیں چاہئے۔ ٹریڈو نے مزید کہا کہ وہ18مئی کو دارالعوام میں کھڑے ہو کر کوما گاتا مارو واقعہ کے لیے معافی مانگیں گے۔
واضح رہے کہ1914میں جاپان کے ایک بحری جہاز کوما گاتامارو پنجاب کے376مسافروں کو لے کر چین کے شنگھائی سے جاپان کے یوکوہوما ہوتے ہوئے کناڈا کے برٹش کولمبیامیں وینکوور بندرگاہ پہنچا تھا۔لیکن کناڈا حکومت نے ان میں سے صرف 24کو کناڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی اور باقی مسافروں کوکناڈا کی زمین پر قدم بھی نہیں رکھنے دیے اور یہ جہاز 352مسافروں کے لیے دو مہینے تک بندرگاہ پر لنگر انداز رہا لیکن اس میں سوار تارکین وطن پر کوئی ترس نہیں کھایا گیا اور آخر کار کناڈا کے ہی ایک جہاز کے پہرے میں کوما گاتا مارو جہاز ان352مسافروں کو لے کر ہندوستان واپس گیا۔
اس جہاز میں 340سکھ،24مسلمان اور12ہندو تھے ۔ان میں سے 20تارکین وطن اس وقت ہلاک ہو گئے جب انہوںنے جہاز سے اترنے کی کوشش کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canadian prime minister will offer a full apology to sikhs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply