کناڈاسعودی عرب کو منانے کے لیے یو اے ای اور برطانیہ کی مدد لے گا

تصویر سوشل میڈیا
جدہ: کناڈا سعودی عرب کے ساتھ بڑھتاسفارتی تنازعہ دور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور برطانیہ کی مدد لینے کا ارادہ کر رہا ہے کیونکہ تجار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کناڈا سے گندم اور جو کی خریداری بند کر رہا ہے۔
واضح ہو کہ سعودی عرب میں حقوق انسانی کے کارکنوں کی رہائی کے لیے کناڈا کی جانب سے تسلسل سے دباو¿ ڈالے جانے پر سعودی عرب نے یہ کہتے ہوئے کہ کناڈا اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے کناڈا کے سفیر متعین ریاض کو ملک بدر کر پاکستانی سفیر متعین کناڈا کو وطن وپس بلالیا تھا ۔
ایک معتبر ذریعہ سے علم ہوا ہےکہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کی قیادت والی لبرل حکومت یو اے ای سے رجوع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
صورت حال کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام صیغ راز مین رکھنے کی استدعا کے ساتھ اس ذریعہ نے مزید بتایا کہ معاملات ٹھنڈے رکھنے کے لیے خطہ میں دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ایک اور ذریعہ نے بتایا کہ کناڈا اس معاملہ میں برطانیہ سے بھی مدد چاہے گا۔