کناڈا میں مارے گئے ڈرائیورکوداعش نے اپنا فوجی بتایا

واشنگٹن:کناڈا پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےدہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے ایک ہمدرد کو ہلاک کر کے ایک زبردست دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ ٹال دیا۔24سالہ آرون ڈرائیور کے باپ نے بھی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ امریکی فیڈرل تفتیشی بیورو (ایف بی آئی) نے کینیڈا میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کرائی تھی۔ ایف بی آئی نے آج بتایا کہ”خطرے کی خفیہ کارروائی“ کی وجہ سے کناڈا میں بم حملے کا منصوبہ ناکام ہوا۔ دریں اثنااعش نے دعوی کیا ہے کہ کناڈا پولیس کی کارروائی میں بدھ کو مارا گیا ڈرائیور تنظیم کا ایک فوجی تھا۔
داعش کی نیوز ایجنسی عمق نے آج یہ اطلاع دی۔ عمق کے حوالے سے ویب سائٹ پر خبر دی گئی ہے کہ کناڈاپولیس کو نشانہ بنا کر حملہ کرنے والا داعش کا ہی فوجی تھا اور اتحاد ی ممالک کو ہدف بنانے کے اعلان کے جواب میں یہ آپریشن کیا گیا۔
کناڈاپولیس کے مطابق ایک ڈرائیور دیسی بم سے ایک اہم شہری مرکز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گذشتہ بدھ کو اونٹاریو میں پولیس چھاپہ ماری کے دوران مذکورہ ڈرائیور اپنے گھر میں مارا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canada police shoot dead alleged daesh sympathiser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply