کشمیر میں فوجی کیمپ پردہشت گردانہ حملے کی کناڈا نے مذمت کی

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستان میں کناڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر جیس دتن نے جموں وکشمیر میں ایک فوجی کیمپ پرہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ کل کے اس حملے میں کئی فوجیوں کی جانیں گئیں۔
یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کناڈیائی حکومت کام آنے والے فوجیوں اور فوجیوں کے اہل خانہ اور دیگر متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہم حکومت ہند کے ساتھ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canada condemns uri attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply