کیمرون مستعفی، تھریسا مئے نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

لندن: برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نکلنے کے لیے ہوئے ریفرنڈم میں علیحدگی اختیار کرنے کی موافقت میں فیصلہ آنے کے فوراً بعد اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بدھ کے روز باقاعہ مستعفی ہو گئے۔
انہوں نے ملکہ ایلزبتھ کو اپنا استعفیٰ نامہ بھیجا جسے ملکہ نے قبول کر کے تھریسا مئے کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے اور نئی حکومت تشکیل دینے کو کہا۔ سابق وزیر داخلہ بکنگھم پیلیس پہنچیں جہاں انہوں نے نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے ملکہ ایلزبتھ کی دعوت باقاعدہ قبول کر لی۔ مارگریٹ تھیچر کے بعدوہ برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔
تھریسا مئے کے بکنگھم پیلیس جانے سے پہلے ملکہ نے کیمرون کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔حریف امیدوار اینڈر لیڈسم کے نام واپس لیتے ہی مسز مئے کنزرویتیو پارٹی کی قائد منتخب ہو گئی تھیں۔
وہ اعلیٰ افسران بشمول کابینہ سکریٹری سر جرمی ہیوارڈ سے ملاقات اور قومی سلامتی و دفاع کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کرنے سے پہلے قوم سے خطاب کریں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cameron resigns theresa mae accepts queens invitation to form a new government in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply