برطانوی وزیر اعظم کیمرون نے سکھوں کو بیساکھی کی مبارکباد دی

لندن: وزیر اعظم ڈیوڈ کیمران نے برطانیہ کی معاشر ہ سازی میں سکھوں کی خدمات اور ان کی نو صنعتکاری کے جذبہ کا اعتراف کرتے ہوئے بیساکھی کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔انہوںنے کہا کہ وہ برطانیہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بیساکھیکے تہوار پر سکھوں کو مبارکباد اور اپنی یک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کیمرون کے بیان میں مزید کہا گیا کہ جہاں ایک جانب برطانیہ کے تمام گوردوارے خالصہ کی پیدائش کا دن منانے کی تیاری کر رہے ہیں وہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی برطانیہ کے معاشرے کی تعمیر میں سکھوں کی جو خصوصی خدمات رہی ہیں اس پر خوشیاں منائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ خواہ یہ سخت محنت کے توسط سے کی گئی ہوں یا نوصنعت کاری کے جذبہ سے معاشرہ کو سجایا سنوارا گیا ہو اس سے برطانیہ کو خوشحال یا ارتعاش پذیر ثقافتی روایتکا ملک بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ برطانوی سکھوں نے ہمارے معاشرے کو بہت کچھ دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cameron celebrates sikh contributions to uk life on vaisakhi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply