لندن کی کامڈین لاک مارکٹ میں آتشزدگی

لندن:شمالی لندن کی کامڈین لاک مارکٹ کی ایک بلڈنگ میں آج اچانک آگ لگ گئی۔ لندن فائر بریگیڈ نے ٹویٹ کر کہ کہا کہ نصف شب کے بعد تقریباً12بج کر دس منٹ پر اس مقبول اور پسندیدہ سیاحتی مقام پر جیسے ہی آتشزدگی کی اطلاع ملی آگ بجھانے والی دس گاریاں جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی پہلی، دوسری اور تیسری منزل پر لگی ۔
فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ 10 گاڑیوں کے 70 سے زائد اہلکاروں کی مدد سے رات تین بج کر20منٹ پر آگ پرقابوپا لیا گیا۔ آتشزدگی سے ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ نہ ہی آگ لگنے کا سبب معلوم ہو سکا ہے۔البتہ معلوم ہوا ہے کہ آگ مارکٹ کے قریب واقع گٹا ر کی ایک دکان میں لگی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Camden lock market fire large blaze brought under control in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply