کمبوڈیا نے چینیوں کو استثنیٰ دینے جیسا ویزا دینے کی ہندوستان کو پیش کش کی

پنوم پن:جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم( آسیان)کے اہم رکن کمبوڈیا نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ہندوستان کو3 سالہ میعاد کا ویزا ایٹ ارائیول سمیت کئی اقدامات کی پیش کش کی ہے۔
کمبوڈیا نے چین کو ویزا کی یہ سہولت پہلے سے دی ہوئی ہے۔اب اس نے ہندوستان کو بھی اس کی پیش کش کی ہے۔ کمبوڈیا کے وزیرتجارت پان ساراسک نے ہندوستانی میڈیا کے وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران آج یہ پیش کش کی۔
ہندوستانی میڈیا کا ایک وفد ہند آسیان تبادلہ پروگرام کے جزو کے طور پر اس علاقے کے سفر پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cambodian offers india special visa exemptions similar to chinese nationals in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply