کیلی فورنیا میں فائرنگ ،چار ہلاک ،اسکولی بچہ سمیت سات زخمی

نیو یارک: پولس کے مطابق ایک بندوق بردار نے کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا جن میں ایک ابتدائی اسکول کا6سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
حکام نے حملہ آور کا نام نہیں بتایا لیکن کہا کہ شمالی کیلی فورنیا میں تہامہ ابتدائی اسکول سمیت دیہی علاقوں میں کئی مقامات پر فائرنگ کرنےوالا بندوق بردار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
اسسٹنٹ شیرف فل جانسن کے مطابق یہ بالکل واضح ہے کہ ایک ہی شخص تھا جو جگہ جگہ فائرنگ کرتا پھر رہا تھا۔سات زخمیوں کو دو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، ان میں سے ایک اسکول کے اندر فائرنگ کے دوران گولیوں کی زد میں آگیا جبکہ دوسا بچہ جو اپنی ماں کے ساتھ کار میں جارہا تھا اس بندوق بردار کی گولیوں سے ماں کےساتھ زخمی ہوگیا۔

Title: california shooting four dead and at least one child wounded at school | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply