داعش کی مدد کرنے کے جرم میں کیلی فورنیا کے ایک شخص کو30سال سزائے قید

کیلی فورنیا: امریکہ کے کیلی فورنیا ر میں رہنے والے ایک شخص کو آج ایک نوجوان کو دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش)کی طرف سے لڑنے کے لئے مشرق وسطی جانے میں مدد فراہم کرنے کی وجہ سے 30 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
امریکی استغاثہ نے بتایا کہ نیڈار الوجائل کو مہاناد بداوی (25) نامی مجرم کو داعش میں شامل کرانے کیلئے مواد فراہم کرنے میں مدد کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ نیڈار الوجائل کو اس سال ستمبر میںو داعش میں شامل ہونے کی کوششوں کے تحت مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔اسے بھی 30 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ استغاثہ نے بتایا کہ بحث کے دوران بدوی کو بھی الوجائل کے برابر سزا کی مانگ کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بداوی کا جرم بھی الوجائل کے برابر ہی سنگین ہے۔ بدوی کے وکلاءنے یہ دلیل دیتے ہوئے بداوی کو 15 سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا کہ اس کے پاس ملک چھوڑ کر جانے کا ٹکٹ نہیں تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: California man sentenced to 30 years for conspiring to support islamic state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply