داعش میں شامل ہونے کے لیے شام جانے والے نوجوان کو 30 سال کی سز ا

لاس اینجلس: سانتا آننا میں ایک امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیلی فورنیا کے ایک باشندے کوشام جاکردولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) میں شمولیت کی کوشش کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی ۔ وفاقی استغاثہ نے بتایا ہے کہ اس نے اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے واسطے بینک سے دھوکہ دہی بھی کی تھی۔
سزا سناتے ہوئے جج ڈیوڈ او کارٹر نے کہا کہ 25سالہ نادر ایلہزائل کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور اس نے جرح کے دوران جس طرح شہادت کی رٹ لگا رکھی تھی اس سے وہ اور بھی خطرناک محسوس ہو رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: California man gets 30 years for trying to join terror group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply