کیلیفورنیا میںمغربی ساحل پر زبردست زلزلہ مگر جان و مال کا نقصان نہیں

سان فرانسسکو:امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریختر پیمانے پر اس کی شدت 6.5 ماپی گئی ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق جمعرات کی شام میں آنے والے اس زلزلہ سے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس علاقے میں یہ زلزلہ آیا وہاں آبادی زیادہ نہیں ہے۔اس درمیان فرنڈیل کے میئر ڈان کنڈلے نے بتایا کہ اس علاقے کی آبادی 1300 ہے اور کہیں سے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ارضیاتی سروے محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بحر اوقیانوس میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: California earthquake latest 6 5 magnitude tremor recorded off west coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply