داعش نے قاہرہ میں قبطیہ چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

قاہرہ:مصر کے دارالخلافہ قاہرہ کے قبطیہ گرجا گھر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی، جس میں کم از کم 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے۔ داعش سے وابستہ عمق خبررساں ایجنسی کے ذریعہ سے اس نے یہ بیان جاری کرکے اتوار کو ہوئے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مزید حملے کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
بیان میں اس نے کہا ہے کہ چرچ کے اندر ابو عبداللہ المصری نے خودکش حملہ کیا تھا۔ حالانکہ سرکار نے خودکش حملہ آور کا نام محمود شفیق محمد مصطفی بتایا تھا۔ اس پر داعش کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ قاہرہ کے قبطی چرچ پر یہ حملہ 3روز قبل ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cairo cathedral bombing is claims responsibility for attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply