سعودی کابینہ میں ردو بدل شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کیا گیا اقدام ہے:شاہ سلمان

ریاض: سعودی وزارتی کونسل میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کے حوالے سے خاد م حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا کہ یہ قدم ملک کی اقتصادی صورت حال اور تمام شہریوں کے طرز زندگی میں سدھار لانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت عدیل الطریفی نے ایس پی اے کو بتایا کہ ریاض میں واقع الیمامہ پیلیس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ خدا کی رحمت سے ملک کو استحکام و سلامتی حاصل ہے اور ہفتہ کو جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہ استحکام و سلامتی کے برقرار رہنے کو یقینی بنائیں گی۔
شاہ سلمان نے مزید کہا کہ جب سے مرحوم شاہ عبد العزیز کے ذریعہ ملک کا قیام ہوا ہے اسی وقت سے پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی خانگی پالیسی کا محور رہی ہے۔انہوں نے نئے وزیروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اور رتمام حکومتی افسران کو تلقین کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی نبھائیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: cabinet revamp to drive growth prosperity in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply