نیپال کے رولپا سے دہلی تک بس سروس شروع

کٹھمنڈو:(یو این آئی) نیپال کے رولپا ضلع ہیڈکوارٹر کے لیوانگ سے نئی دہلی کے لیے براہ راست بس سروس آج سے شروع ہوگئی۔ اس بس سروس سے رولپا کے لوگوں کو نئی دہلی جانے میں آسانی ہوگی۔ یہ بس سروس ہر بدھ کو دستیاب رہے گی۔دہلی جانے والی بس رولپا ، لیوانگ، پیوتھان، بھالووانگ اور نیپال گنج ہوتے ہوئے جائے گی۔
ہمالیہ ٹائمس نے آج لیوانگ سے شائع ہوئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رولپا ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے یہ بس سروس شروع کی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہفتے ہر جمعہ کو نئی دہلی سے رولپا کے لیے بس سروس دستیاب رہے گی۔
اس سے پہلے اس کمپنی نے کٹھمنڈو ،نیپال گنج اور ڈانگ سمیت دیگر شہروں سے نئی دہلی کے لیے ڈے نائٹ کوچ بس سروس شروع کی تھی۔ کمپنی نے ضلع میں پہلی بار آن لائن ٹکٹ سسٹم بھی شروع کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus service between nepals rolpa and new delhi begins in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply