پیرو میں بس ہائی وے سے 100فٹ نیچے جا گری48ہلاک

لیما: پیرو میں ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میںکم از کم48افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق اس بس میں57افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیم کے کارکن بس کے اند ر پھنسے باقی مسافروںکو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن بس اس بری طرح پچک گئی ہے کہ اندر پھنسے باقی افراد کے بھی زندہ بچ کر نکل آنا محال لگ رہا ہے ۔
جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں ساحل سمندرتک پہنچنے کے لیے کوئی سیدھا راستہ بھی نہیںہےجس کے باعث بچاؤ کے کام میں دقت آرہی ہے۔
پیرو کے فائر بریگیڈ کے ایک افسر کلاڈیا ایسپونوزا نے بتایا کہ یہ بس ڈیولز کرو( منحنی شیطان) کے نام سے معروف ہائی وے کے ایک تنگ راستے سے گذر رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر 100فٹ نیچے پتھریلے ساحل سمندر پر جا گری۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus plunges off devils curve killing at least 48 in peru in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply