میکسیکو میں بس90میٹر گہری کھائی میں جا گری ،17ہلاک

میکسیکو سٹی:جنوبی میکسیکو میں گواتیمالا سرحد کے نزدیک پہاڑی علاقہ میں ایک بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے کم سے کم 17 افراد ہلاک اور 30 دیگرزخمی ہوگئے۔ چیا پاس میں ریاست کی ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے کل بتایا کہ یہ حادثہ موٹوزنٹلا کے پاس ہوا جب بس لوگوں کو بحرالکاہل کے ساحل کے پاس ایک روحانی پروگرام سے گھر لے جارہی تھی۔
بس 90 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ اہلکاروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔صدر انریک پینا نیٹو نے حادثہ پر گہرے افسو س کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus plunges 90 meters off mexican roadside killing at least 17 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply