خزاخستان: بس میں آگ لگنے سے52ہلاک

الماٹی: خزاخستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے شمال مغربی اکتاؤ علاقہ میں ایک چلتی بس میں آگ لگ گئی جس میں کم ا زکم 52افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارت سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سانحہ میں صرف پانچ بس مسافر ہی زندہ بچ سکے ہیں وہ آگ کے شعلوں میں لپٹی بس سے کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
بیان کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ مسافر خزاخ شہری تھے یا کسی اور ملک سے ان کا تعلق تھا۔لیکن یہ وہ راستہ ہے جو تعمیراتی کاموںکے لیے روس سے ازبیک تارکین وطن مزدوروں کو لانے لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس لیے عام خیال یہی کیا جارہا ہے کہ یہ سب ازبیک مزدور تھے۔بیان کے مطابق بس میں آگ لگنے کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے پیش آیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus catches fire in kazakhstan killing 52 uzbeks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply