وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا

کاراکس: وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کے 5 ویں دن آج ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مشتعل مظاہرین نے چوری کے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو آگ کے حوالے کردیا۔ مظاہروں کے دوران ایک یونیورسٹی طالب علم کی بھی موت ہو گئی۔کاراکس میں مظاہرے کے دوران 21 سالہ اورلانڈو فگویرا کو آگ لگا دی گئی تھی۔
وہ 80 فیصد جل گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسےچاقو بھی مارے گئے ہیں۔ مظاہرے میں شامل ایڈی ایلیہانڈروایگوکلار کی موت گولی لگنے سے ہو گئی۔مظاہروں میں اب تک 48 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق بندوق برداروں نے مغربی شہر والیرا میں مظاہرین پر گولی چلا دی۔اس واقعہ میں دو افرادگولی لگنے سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر نکولس مادورو عہدہ چھوڑ دیں اور انتخابات کرائیں۔

Title: burned to death by protest in venezuela in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply