برما کے خلاف مخصوص پابندیاں اور اسلحہ فراہمی بند کرنے کی ضرورت : ہیومن رائٹس واچ

رنگون: (رائٹر ) بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم’ ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کی فوج اور حکومت پر خصوصیپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ۔ عالمی تنظیم نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور متعلقہ ممالک کو میانمار کی فوج کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کے بھی فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔
جنوبی میانمار میں جاری تشدد کی وجہ سے تقریبا 4 لاکھ 10 ہزار روہنگیا پناہ گزین گزشتہ 25 اگست سے اب تک بنگلہ دیش میں داخل ہو چکے ہیں ۔ میانمار فوج کی تازہ کارروائی 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کے اس حملے کے بعد شروع ہوئی ہے جس میں 12 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ فوج کی کارروائی کے تحت تشدد کو اقوام متحدہ نے نسل کشی کی کارروائی قرار دیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Burma targeted sanctions arms embargo needed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply