کینیا کے شہر نیروبی میں عمارت گر گئی، 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

نیروبی: کینیا کی راجدھانی نیروبی میں آج ایک کثیرمنزلہ عمارت گر جانے سے تقریباً 15 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بچاؤ ٹیم کے حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ کینیا ریڈکراس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع جاری کی ہے کہ مشرقی نیروبی کے ایک رہائشی علاقے میں ایک سات منزلہ عمارت گر گئی۔
اس عمارت میں رہنے والے 15 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ اس مشرقی افریقی ملک میں اس قسم کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔ گذشتہ سال کے وسط میں ایک غریب بستی میں رات کے وقت طوفانی بارش کے دوران ایک عمارت کے گر جانے سے49افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Building collapses in kenyan capital 15 missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply