آسٹریلیا میں نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے ایک نوجون نے برطانوی خاتون کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا

سڈنی: آسٹریلیا کے بیک پیکرز ہوسٹل میں آج ایک شخص نے ایک برطانوی خاتون کو چاقو مارکر قتل کرڈالا۔ اس حملہ میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئنز لینڈ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 29 سالہ حملہ آور مبینہ طور سے سیاحتی ویزا پر آسٹریلیا آیا ہوا ہے اور وہ فرانس کا شہری ہے گرفتاری کے وقت وہ ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگارہا تھا۔ پولیس اسے انتہا پسندانہ حملہ بتارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ساوتھ ٹاونس ولے میں ہوئے اس حملہ میں 21 سالہ برطانوی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ حملہ میں 30 سالہ ایک برطانوی مرد زخمی ہوگیا۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت سنگین ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British woman 21 stabbed to death in australia by man shouting allahu akbar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply