تھریسا مے دورہ چین کے دوران دوطرفہ تعلقات و تعاون پر تبادلہ خیال کریں گی

لندن: برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے اس سال کے اواخر میں مجوزہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کریں گی۔
محترمہ مے کے سرکاری ترجمان نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ چین کے اپنے دورے کے دوران محترمہ مے شاید دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کریں گی۔
ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ محترمہ مے کا یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ گزشتہ چند سال کے دوران برطانیہ اور چین کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان نے برطانوی وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران بنیادی طور پر کاروبار پر بات چیت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British pm may to visit china later this year in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply