لندن ٹیلی گراف میں مسلم رہنماؤں نے یہود دشمنی کی مذمت میں فل سائز اشتہار شائع کرایا

لندن: یو کے کے مسلم رہنماؤں نے یہود دشمنی کی مذمت میں برٹش روزنامہ ٹیلی گراف میں ایک صفحاتی اشتہار شائع کرایا ہے۔ٹیلی گراف میں شائع اس مکمل صفحہ کے اس اشتہار کا متن کچھ یوں ہے” ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں بہت سے لوگ فلسطینیوں اور ایک خود مختار ریاست کے ان کے حق سے ہمدردی رکھتے ہیں ۔

تاہم ہمیں ہمیشہ ان عناصر کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا جو بین الاقوامی معاملات کو یہودیوں کو بدنام کرنے یا یہود دشمنی کو بڑھاوا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس اشتہار کے متن پر ”یہودیت دشمنی مخالف مسلما ن“ نام کے گروپ کے دستخط ہیں۔

اس اشتہار پر فیتھ میٹرس نے جو انسداد مسلم انتہاپسند گروپ ہے،دی ایسوسی ایشن آفبرٹش مسلمز اور مسلم مخالف حملوں کی شکایات کےحوالے سے تشکیل پانے والے ٹیل ایم اے ایم اے جیسے گروپوں کے اراکین کے دستخط ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British muslim group denounces anti semitism in full page newspaper ad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply