خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر برطانیہ کی ممبر پارلیمنٹ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو سراہا

لندن : یو کے پارلیمنٹ کی ایک ممتاز خاتون ممبر نے کہاکہ سعودی عرب میں حقوق نسواں میں بہتری لانے کے لیے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نہایت اہم اقدامات کیے ہیں۔
یو کے کی نیوز ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں سے متعلق کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی نائب چیرمین ناز شاہ نے ملک میں اسلام کی معتدل تشریح فروغ دینے کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ولیعہد شہزادے کے قول و عمل میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔انہوں نے سعودی عرب کی مذہبی پولس متوعوؤں(اسلامی پولس) کے اختیارات میں کمی ،خواتین کو کار چلانے کی اجازت اور بدعنوانی سے نمٹنے جیسے اقدامات کر کے ثابت کر دیا کہ انہوں نے جو زبانی طور پر کہا اسے عملی طور پر بھی کر دکھایا۔
ناز شاہ نے،حزب اختلاف لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ہیں، برطانیہ کو تلقین کہ کہ وہ دورے کے دوران اور اس کے بعد بھی ولیعہد شہزادے محمد بن سلمان کا بے لوث دوست بنا رہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British mp praises saudi crown prince for ideological commitment to womens rights in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply