برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا لندن میں قتل

لندن: یو کے کی یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم سے عین ایک ہفتہ قبل اپوزیشن لیبر پارٹی کی41سالہ خاتون ممبر پارلیمنٹ جو کاکس کو مبینہ طور پر گولی مار نے کے بعد چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولس کے مطابق انہیں انہی کے انتخابی حلقہ شمالی انگلستان میں ہلاک کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ جو کاکس اپنے مقامی حلقہ میں اپنے ووٹروں کے ساتھ کسی موضوع پر تبادلہ خیال کرر ہی تھیں کہ ان کی کسی بات پر تکرار بڑھ گئی اور ان پر حملہ کر دیا گیا۔
کاکس کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کیانتھک کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔ اس حملہ میں ایک 70 سالہ شخص بھی زخمی وہ گیا اور وہ بھی ایک اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ تاہم اس کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Title: british mp dies after street shootout stabbing in uk | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply