بروسلز بم دھماکہ کے مشتبہ کی مالی اعانت کرنے کے جرم میںدو برطانوی شہریوں کوسزائے قید

لندن:برطانیہ کے دو شہریوں کو برسلز بم دھماکہ کے مشتبہ محمد ابرینی کو دہشت گردانہ حملے کے لئے مالی امداد بہم پہنچانے کے جرم میں سزائے قید سنائی گئی۔
جیوری نے آج کی سماعت کے دوران بروسلز حملہ سے آٹھ ماہ قبل برمنگھم کے ایک پارک میں ایرینی کے ساتھ ملاقات کرنے کی پاداش میں 26 سالہ ذکر یا ابو فیصل کو قصور وار پایا ہے۔ محمد علی احمد کو پہلے ہی سماعت میں مجرم پایا گیا تھا۔ آج اسے تین سال قید کی سزا اور احمد کو آٹھ سال کی سزا سنائی گئی۔
31 سالہ ابرینی کو اپریل میں ہی بیلجیم میں بروسلز کے ہوائی اڈےاور ایک میٹرو اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا اس حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ہوئی سماعت کے دوران محمد علی احمد نے بھی اعتراف جرم کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British men jailed for funding brussels bomb suspect in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply