برطانوی فوج کے کمانڈر جنرل پیٹرک سینڈنے پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کو بے مثال قرار دیا

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن واقع لندن کے پرچم تلے ورلڈ کانگریس آف پاکستانیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی فوج کے کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹینٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف بھر پور جنگ شروع کر رکھی ہے جس میں پاکستان کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اس کا اعتراف دنیا بھر کے فوجی ماہرین بھی کر چکے ہیں۔
اب لیفٹینٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈ نے بھی اس کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیرستان میں کامیاب آپریشن کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے اور اب تک گزشتہ 150 سال کے دوران دہشت گردی کے خلاف جتنے بھی آپریشن کئے گئے ہیں، وزیرستان آپریشن جیسی کامیابی کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔میڈیا ذرائع کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی کا کریڈٹ پاک فوج کو دیتے ہوئے کہا کہ معیار کے حوالے سے بھی وزیرستان آپریشن بے مثال تھا اور برطانیہ نے اس آپریشن میں پاک فوج کو بھر پور اخلاقی و فنی تعاون دیا ہے۔
جنرل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر میں دی جانے والی مجموعی جانی قربانیوں کی نسبت پاکستان نے زیادہ جانی قربانیاں دی ہیں۔واضح رہے کہ اس تقریب کا انعقاد ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز نے پاکستانی ہائی کمیشن اور کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے تعاون سے کیا جبکہ تقریب سے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس، ضمیر چوہدری اور سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British general praises operation waziristan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply