برطانیہ کے جنگی جہاز نے یو کے کے تیل بردار جہاز کو روکنے کی ایران کے جہازوں کی کوشش ناکام بنادی

واشنگٹن: حکومت برطانیہ نے جمعرات کے روزکہا کہ ایران کے تین بحری جہازوں نے خلیجی سمندری علاقہ میں برطانیہ کے ایک تیل جہاز کو روکنے کی کوشش کی جس سے برطانیہ کے ایک جنگی جہاز ایچ ایم ایس مونٹروس کو مداخلت کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ واقعہ برٹش رائل بحریہ کے ذریعہ جبرالٹر میں ایک ایرانی تیل جہاز گریس 1پر قبضہ کر نے کے ایک ہفتہ بعد پیش آیا۔ رائل بحریہ نے اس شبہ میں اس ایرانی تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا تھا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران شام کو تیل بھیج رہا ہے۔

امریکی اہلکاروں نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کا تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز میں شمال کی جانب سے داخل ہو رہا تھا۔

اس موقع پر وہاں تعینات رائل بحریہ کے ایچ ایم ایس مونٹروس نے ایرانی کشتیوں پر بندوقیں تان لیں اور ریڈیو پر انہیں انتباہ دیا جس پر ایرانی کشتیاں منتشر ہو گئیں۔ایک اور اہلکار نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے ہراساں کرنے اور جہاز کے سفر میں مداخلت کرنے کی چال تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British frigate thwarts attempt by iranian boats to stop uk tanker in the gulf us officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.