برطانوی وزیر خارجہ ٹرمپ کے مشیروں سے ملاقات کے لیے امریکہ پہنچ گئے

لندن:برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی مشیروں اور کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے آج اس بات کی اطلاع دی۔
وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ وزیر اعظم ٹریسا مے کے چیف آف اسٹاف اور مسٹر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ہونے والی کامیاب ملاقات کے بعد مسٹر جانسن اپنے اس دورہ میں مسٹر ٹرمپ کے قریبی مشیروں کے علاوہ امریکی کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق مسٹر جانسن مختلف رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران برطانیہ امریکہ تعلقات کے علاوہ خارجہ پالیسی کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British foreign minister arrives in u s to meet trump advisers ministry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply