ایران جوہری معاہدے کی تمام شرائط پر دیانتداری سے عمل کر رہا ہے: برطانوی وزیر خارجہ

لندن:برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے دو روزہ دورہ ایران کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی۔انہوں نے صدر ایران حسن روحانی، اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور تنظیم جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی سمیت ایران کے سینیئر حکام سے اپنے مذاکرات کے حوالے سے جانسن نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ان کی مذاکرات خوشگوار ماحول ہوئے اور بہت جلد اس کے مثبت و تعمیری نتائج ظاہر ہونگے۔
انہوں نے اپنے ایران کے دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ ایران اور برطانیہ کے روابط میں آئندہ مزید بہتری آئے گی اوربرطانیہ اور ایران کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ برقرار رکھا جائے گا۔ اور یہ کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد برطانیہ اور ایران کے روابط زیادہ گہرے ہوگئے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے کئی مرتبہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہسب فریقوں کو چاہیے کہ اس معاہدے کی پاسداری کریں اور اس پر عمل کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کے خلاف بیانات خبروں میں گردش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس معاہدے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British fm delivers tehran visit report to parliament in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply