آسٹریلیا ئی پولس نے اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کاشکار بننے والی برطانوی خاتون کو آزاد کرا لیا

سڈنی: آسٹریلیا میں دو ماہ پہلے یرغمال بنائی گئی ایک برطانوی خاتون کی عصمت دری اور اس کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے آج بتایا کہ حکام نے کوئنزلینڈ کے برسبین کے ایک چھوٹے سے شہر مٹشیل میں ایک کار کی تلاشی کے دوران متاثرہ برطانوی خاتون کو گزشتہ روز برآمد کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولس نے ایک گاڑی کو روکا جسے ایک خاتون چلا رہی تھی جس کے چہرے پر چوٹ کے نشان تھے اور وہ کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی۔ حکام نے کار کی تلاشی لی تو اس میں ایک 22 سالہ شخص مشتبہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ خاتون کے ساتھ دو جنوری اور پانچ مارچ کے درمیان مسلسل مار پیٹ کی گئی۔
خواتین کی اس نوجوان سے کئی ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ پولس نے گرفتار نامعلوم شخص کو عدالت میں کل پیش کیا جہاں اس پر کئی بار جنسی زیادتی کرنے، متاثرہ خاتون کو ستانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British female backpacker rescued by australian police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply