لاس ویگاس میں صدارتی ریلی میں ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والاعدالت میں پیش

لاس ویگاس: مائیکل سینڈ فورڈ نام کے ایک 20سالہ برطانوی نوجوان کو ایک پولس افسر سے پستول چھیننے کی مبینہ کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔اس شخص کو اس الزام کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا کہ وہ لاس ویگاس میں ایک انتخابی ریلی میں ڈونالڈ ٹرمپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔
مائیکل اسٹیون سینڈ فورڈ نے ہفتہ کے روز ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار پر ناکام قاتلانہ حملہ کیا تھا۔20سالہ سینڈ فورڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سیکرٹ سروس کو بتایا ہے کہ وہ تقریباً ایک سال سے ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن اس موقع کا اس نے یہ سوچ کر استعمال کیا تھا کہ اس بار اسے کامیابی ملنے کا پورا اعتماد تھا۔
پیر کے روزجب سینڈ فورڈ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے ہی اپنی کار کے اندر رہائش پذیر ہے۔لاس ویگاس میں مقدمہ کی سرسری سماعت کے بعد امریکی مجسٹریٹ جج جارج فولی جونیر نے حکم دیا کہ اسے ضمانت کے بغیر گرفتار کر لیا جائے۔
اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی جیریڈ گرائمر نے سینفورڈ کی طرف سے دلیل پیش کی کہ وہ بے روزگار ہے اور مریکہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے اور لاس ویگاس میں اس کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British donald trump would be assassin appears in court in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply