برطانوی شہزادہ ولیم اسرائیل اور فلسطین پہنچے

تل ابیب،(اسرائیل): برطانیہ کے شہزادہ ولیم بدھ کے روز فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ گئے۔ اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی شاہی خاندان کے فرد شہزادہ ولیم صدر فلسطین عباس سے رملہ کے شہر مغربی کنارے میں ملاقات کریں گے۔

شہزادہ ولیم نے منگل کے روز یروشلم میں وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہوسے ملاقات کی۔ولیم پیر کے روز اردن سے اسرائیل پہنچے تھے ۔شہزادہ ولیم 1948میں اسرائیل کے وجود میں آنے سے پہلے فلسطین میں مینڈیٹ کے دوران یروشلم میں واقع برٹش ایڈمنسٹریشن کے سابق ہیڈ کوارٹرکنگ ڈیوڈ ہوٹل میں رات قیام کیا۔

جمعرات کو وہ یروشلم میں تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کر کے ا وطن واپس ہو جائیں گے۔ان کی اہلیہ کیٹ، ڈچز آف کیمبرج ،ان کے ہمراہ نہیں تھیں کیونکہدو ماہ پہلے ہی ان کو بیٹا تولد ہوا ہے۔شہزادہ ولیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکا سیاسی دورہ نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britains prince william enters occupied west bank to meet palestinian president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply