برطانیہ کے شہزاد ہ ہیری آئندہ سال میگھاں مارکل سے شادی کریں گے

لندن: برطانیہ کے شہزادہ ہیری کے والد پرنچ چارلس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کے بیٹے شہزادہ ہیری کی شادی امریکی اداکارہ سے 2018کے موسم بہار میں ہونا طے پائی ہے۔
پرنس چارلس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے عزت ماٰب ملکہ عالیہ اور شاہی خاندان کے دیر سرکردہ اراکین کو اپنے فیصلہ سے مطلع کر دیا ہے۔ شہزادہ ہیری نے مارکل کے والدین سے بھی سر پر دست شفقت رکھوا کر انکی دائیں لی ہیں۔
33سالہ ہیری ،جو تخت برطانیہ کے لیے تاجپوشی کے منتظر شہزادوں کی قطار میں پانچویں نمبر پر ہیں،اور 36سالہ مارکل کی اسی ماہ منگنی ہوئی تھی۔
مارکل نے یو ایس ٹی وی کے قانون سے متعلق ڈرامے ”سوٹس“میں اپنے خوبصورت اور یادگار کردار سے شہرت پائی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britains prince harry to marry us actress meghan markle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply