چین کے ساتھ تجارتی بندشوں پر برطانوی وزیر اعظم مئے نے چینی صدر شی سے تبادلہ خیال کیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے جمعہ کو چینی صدر شی جی پینگ سے تجارتی قدغنیں خاص طور پر برطانوی ڈبہ بند خوراک، مشروبات اور مالی خدمات پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ یو کے کے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بعد چین اور برطانیہ کو مستقبل کے تجارتی انتظامات کی جانب پیش رفت کرنی ہے۔
محترمہ مئے نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے دو طرفہ انتظامات کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے دوران گفتگو ”تجارتی و سرمایہ کاری نظر ثانی “ پر رضامندی ظاہر کی۔محترمہ مئے نے اپنے تین روزہ دورہ کے دوران جمعہ کو شنگھائی میں مسٹر شی سے ملاقات کی جہاں ان کا چینی آن لائن شاپنگ ادارہ علی باباکے بانی جیک ما سے بھی تعارف کرایا گیا۔

Title: britains may discusses trade barriers with chinas xi | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply