یو کے نے ہندوستان کو نیوکلیائی سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے بلا شرط حمایت دینے کی پھریقین دہانی کرائی

لندن: برطانیہ نے ہندوستان کو نیوکلیائی سپلائر گروپ میں شامل کرنے کے لیے اپنی بلا شرط حمایت دینے کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔برطانیہ نے کہا کہ ہندوستان نے خود کو اس گروپ میں شامل ہونے کی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جوہری کاروبار کا کام نیوکلیائی سپلائی گروپ کی زیر نگرانی ہی ہوتا ہے۔ہندستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان دولرت مشترکہ دفتر میں ہوئی گفتگو کے بعد سرکاری ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ ہندوستان کو ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو بین الاقومی قوانین کا احترام کرے گا۔

واضح ہو کہ ہندوستان چین کی مخالفت کے باوجود نیوکلیائی سپلائر گروپ میں شامل ہونے کے لیے پھر کوشش کر رہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے 2+2مذاکرات میں امریکہ نے ہندوستان کو ٹئیر ایک ممالک میں شامل کرنے کی بات کی تھی۔اس کے بعد سے ہندوستان یہ سمجھ رہا ہے کہ نیوکلیائی سپلائر گروپ میں اس کی شمولیت میں امریکہ اس کا ساتھ دے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britain lends unconditional support to indias bid for nsg membership in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply