برطانیہ نے بلوچستان سے غداری کی:خان قلات

سبھاش چوپڑا
لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیموکریسی فورم کے زیر اہتمام منعقد ایک سمینار میں موجودہ خان قلات میر سلیمان احمد زئی داؤدنے کہا کہ1854 اور1876کے اینگلو ۔بلوچ معاہدوں کے تحت بلوچستان ہندوستان کا حصہ نہیں تھا۔برطانیہ نے اسے لیز پر لے رکھا تھا لیکن 3جون 1947کو تقسیم ہند کے منصوبہ کے وقت اسے ایک آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کر لیا تھا۔
لیکن برطانیہ کے آخری وائسرائے ہندلارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اگست1947میں ہندوستان سے دستبردار ہونے کے وقت یہ فیصلہ کیا کہ لیز پر لیے گئے بلوچستان کو آزادی یا اس کا اقتدار اعلیٰ واپس دینے کے بجائے اسے پاکستا ن کے حوالے کر دیا جانا چاہیے۔ خان قلات نے ، جن کے دادا کو ان کی خواہش کے برعکس زبردست دباؤ ڈال کر پاکستان کے ساتھ بلوچستان کے الحاق پر دستخط کرائے گئے تھے،کہاکہ یہ برطانیہ کا سراسر کھلا دھوکا فریب تھا۔
لندن سے شائع ہونے والے انگریزی جریدے ایشین افیرز کے مارچ کے ایڈیشن میں شائع سمینار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے میر سلیمان احمد زئی نے اس مصمم عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی آزادی رفتہ کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britain betrayed balochistan says khan of kalat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply