جی 20میںآسٹریلیاو برطانیہ کا آزاد تجارتی معاہد پرتبادلہ خیال

ہانگ زو (چین):آسٹریلیائی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے آج کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے تجارت کا ”بہت مضبوط“ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہانگ زو شہر میں گروپ 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر ٹرن بل کا یہ تبصرہ چین میں عالمی لیڈروں کے جی 20اجلاس میں اس وقت آیا ہے جب جاپان اور امریکہ نے ایسی صورت میں جب برطانیہ یورپی یونین سے باہر ہو گیا ہے ایک تجارتی پارٹنر کے طور پر اس کی حیثیت پر انتباہ دیا ۔اس سے قبل ہر سو یہی چرچا تھا کہ چونکہ مسز مئے نے برطانیہ کے لیے ایک نیا عالمی اقتصادی رول چاہا ہے اس لیے آسٹریلیا برطانیہ کے ساتھ معاہدہ پر سب سے پہلے دستخط کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britain and australia talk up free trade deal at g20 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply