انڈونیشیا کے شہر بالی میں پل گرگیا،9 زائرین ہلاک، 30 زخمی

ڈینپسار( انڈونیشیا):انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو چھوٹے جزائر نوسا لیمبون گان اور نوسا سینین گان کو جوڑنے والا ایک پل آج گر گیا، جس سے نو افراد ہلاک اور کم از کم 30 زخمی ہو گئے۔
پولیس افسر اریڈرا وائیدی نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق چھ بجے اس وقت ہوا جب ایک مذہبی پروگرام کے لئے کئی لوگ پل سے گذر رہے تھے۔ پل منہدم ہونے سے کچھ موٹر سائیکلیںبھی دریا میں گر گئیں۔ لیکن زیادہ تر افراد پل کے ملبہ تلے دب گئے۔
افسر نے بتایا کہ انڈونیشیا کی تلاش اور بچاؤ ایجنسی نے مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے مہم روک دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bridge collapse near indonesias bali kills 9 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply