ایوان نمائندگان میں یوروپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا بل منظور

لندن :برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ملک کو یوروپی یونین سے باہر رکھنے ” بریکزت“ کا باقاعدہ عمل شروع کرنے کی حکومت کو منظوری دے دی جس سے مسز مے کو ”بریکزت“ کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 31 مارچ کو مذاکرات شروع کرنے کے ارادے کو تقویت ملی ہے۔ اس کے علاوہ اس منظوری سے برطانیہ کے یوروپی یونین میں رہنے کی حمایت کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔
650 رکنی ارکان والی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں 494 ممبران نے برطانیہ کے یوروپی یونین سے انخلا کا باقاعدہ عمل شروع کرنے سے متعلق بل کے حق میں ووٹنگ کی جبکہ 122 ممبران نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ مسز مے کو ”بریگزٹ“ کا عمل شروع کرنے کے لئے اب پارلیمنٹ کے ایوان بالاکی منظوری چاہئے جہاں انہیں اکثریت حاصل نہیں ہے۔

Title: brexit bill passed by lower house of parliament heads to lords | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply